اسلام آباد، تھانہ سیکرٹریٹ میں طاہر القادری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج ،مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر درج کیا گیا

پیر 15 ستمبر 2014 09:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15ستمبر۔2014ء) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ طاہر القادری کے خلاف نیا درج کیا جانے والا یہ مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور لاؤڈ سپیکر کے استعمال پر درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف مقدمہ نمبر 192/14 زیر دفعہ 188 ت پ درج کیا گیا ہے۔ اس مقدمہ میں طاہر القادری سمیت عوامی تحریک کے دیگر رہنماؤں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ اور کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود طاہر القادری کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی اور لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا گیا۔