سعودی حکومت میدان عرفات میں فائر پروف خیمے نصب کرے گی جہاں 80لاکھ حاجی قیام کر سکیں گے

اتوار 21 ستمبر 2014 08:14

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)سعودی حکومت اگلے سال میدان عرفات میں مستقل طور پر فائر پروف خیمے نصب کرئے گی جہاں ہر سال9ذوالحجہ کو 20لاکھ سے زائد عازمین حج کا لازمی رکن وقوف عرفات ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر جنرل سلمان الامر نے بتایا کہ اس پرو جیکٹ پر12ارب ریال لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔یہ منصوبہ80لاکھ مربع میٹر پر محیط ہوگا جہاں بنائے جانے والے خیمے دو منزلہ ہو ں گے‘ان کم ازکم بلندی 15میٹرہوگی اور یہ فائر پروف ہو ں گے۔ان خیموں کے باعث میدان عرفات کی گنجائش میں71فی صد اضافہ ہو جائے گااور ان میں 80لاکھ عازمین ٹھہر سکیں گے۔