داعش نے شامی کردستان کے 60 دیہاتوں پر قبضہ کر لیا

اتوار 21 ستمبر 2014 08:17

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)شدت پسند تنظیم دولت اسلامی عراق و شام (د اعش)نے شمالی شام کے کرد اکثریتی علاقوں پر حملے کرکے کم سے کم 60 دیہاتوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پر نظر رکھنے والی آبزرویٹری کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ داعش کے جنگجووٴں نے کرد اکثریتی علاقے"کوبانی" کے عین العرب سمیت کم سے کم مزید چالیس دیہات پر قبضہ کر لیا ہے۔

آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ پچھلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران داعش کے جنگجووٴں نے کرد اکثریتی آبادی کے 60 دیہات پر قبضہ کیا ہے۔ ان میں سے 40 قصبوں پر گزشتہ روز قبضہ کیا گیا۔ عبدالرحمان نے بتایا کہ داعش کے کنڑول میں آنے والے کرد علاقوں میں کم سے کم 800 افراد کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :