کوئٹہ ، جناح ٹاوٴن میں دھماکے سے 13 افراد زخمی،دھما کہ اسمنگلی روڈ پر واقع بازار میں ہوٹل کے قریب ہوا

اتوار 21 ستمبر 2014 08:04

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء ) کوئٹہ میں کے علاقے جناح ٹاون میں دھماکے سے خاتون اور بچے سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ اسمنگلی روڈ پر ایک ہوٹل کے قریب ہوا جس کے باعث قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، پولیس اور ایف سی نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

(جاری ہے)

دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا، تمام زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔