میکسیکو، چھ افراد کی بوری بند لاشیں برآمد

اتوار 21 ستمبر 2014 08:20

میکسیکو سٹی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) میکسیکو میں چھ افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسیکو کی ریاست مثاؤ کین کے پراسکیوٹرز آفس کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ یورو آئین میں گولیوں سے چھلنی بوری بند لاشیں ملی ہیں جن کے ہاتھ پاؤں باندھ کرانہیں قتل کرنے کے بعد لاشیں بوریوں میں ڈال کر پھینک دی گئی تھیں ۔

(جاری ہے)

حکام نے کہا ہے کہ حملوں کی ذمہ داری منشیات سمگلر گروپ نے قبول کرلی ہے ۔