چینی صدر کا دورہ بھارت مکمل ہوتے ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی صداقت پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں، دونوں ملکوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے کئی معاہدے کئے لیکن دورے کے دوران ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں بھی سامنے آئیں، سرحدی تنازعہ کا سوال ایک بار پھر ابھر کر سامنے آگیا
اتوار 21 ستمبر 2014 08:17
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)چین کے صدر شی جن پنگ کا دورہ بھارت مکمل ہوتے ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبروں نے دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی صداقت پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ بھارت کا تین روزہ دورہ مکمل کرکے نئی دہلی سے روانہ ہوچکے ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی رشتوں کو مزید مستحکم کرنے کے کئی معاہدے کئے لیکن دورے کے دوران ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں بھی سامنے آئیں۔
براعظم ایشیا کی دو عظیم طاقتوں کے رہنما جس وقت باہمی رشتوں کو مستحکم کرنے اور اسے نئی بلندیوں پر لے جانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کررہے تھے ، ان خبروں نے سب کو حیرت زدہ کردیا کہ تقریبا ایک ہزار چینی فوجی بھارت کے سرحدی علاقہ مشرقی لداخ کے چومار میں پانچ کلومیٹر تک اند ر داخل ہوچکے ہیں اور دوسری طرف بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں صف آرا ہوگئی ہے۔(جاری ہے)
وزیر اعظم نریندر مودی نے ساز گار تعلقات کے لیے باہمی اعتماد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان تعلقات کو تمام پہلووٴں سے سود مند بنانے کے لیے ضروری ہے کہ سرحد پر امن قائم ہو۔
انہوں نے چین کی طرف سے دراندازی کے مسلسل واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے یہ تجویز بھی پیش کی کہ سرحدی معاملات کو جلد از جلد حل کرلیا جائے تاکہ امن و سکون کا ماحول برقرار رہے۔ دوسری طرف چینی صدر نے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعے نے انہیں پریشان کررکھا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرحدی لائن طے نہیں ہے اور اس کا تعین کیا جانا باقی ہے اور جب تک ایسا نہیں ہوجاتا ہے دراندازی کے واقعات کے خدشات برقرار رہیں گے۔خیال رہے کہ بھارت اور چین کے مابین 2200 میل کی سرحد ملتی ہے جس میں سے بیشتر علاقہ متنازعہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس مسئلے کی بڑی وجہ حقیقی کنٹرول لائن کا نہ ہونا ہے۔ادھر بھارتی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال اگست کے اوائل تک چین کی جانب سے بھارت میں دراندازی کے 400سے زائد واقعات پیش آچکے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت اور چین کے رشتے ہمیشہ پیچیدہ رہے ہیں۔ حالانکہ 1962 کے بعد سے دونوں ملکوں میں کوئی جنگ نہیں ہوئی ہے لیکن سرحد پر کشیدگی کے واقعات اکثر پیش آتے رہتے ہیں۔ گزشتہ برس بھی جب چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ بھارت کے دورے پر آئے تھے اس وقت بھی چینی فوجیں لداخ میں داخل ہوگئی تھیں۔اس پیش رفت کے حوالے سے اسٹریٹیجک امور کے ماہر راجیو شرما نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور چین کے درمیان تین بڑے تنازعات ہیں۔ سرحد کا تنازعہ ، اسٹیپل ویزا کا تنازعہ اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے علاقوں میں چینی فوجیوں کی موجودگی۔انہوں نے کہا کہ جب بھی بھارت ان فوجیوں کی موجودگی کا سبب معلوم کرتا ہے تو چینی حکام کہتے ہیں کہ وہ تعمیراتی کام کررہے ہیں۔ راجیو شرما کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں اعتماد کا فقدان برقرار ہے۔اس کا واضح ثبوث یہ ہے کہ جس وقت چینی صدر بھارتی وزیر اعظم سے بات کررہے تھے، اس وقت چینی فوجیں چومار میں موجود تھیں ، حالانکہ بعد میں وہ واپس چلی گئیں تاہم بھارتی علاقے میں دو مقامات پر وہ اب بھی موجود ہیں، جہاں انہوں نے اپنے خیمے لگا رکھے ہیں۔
اس دوران بھارت اور چین نے مجموعی طور پر 13معاہدوں پر دستخط کیے۔ چین نے بھارت میں اگلے پانچ برسوں تک 20بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا وعدہ کیا۔ کچھ عرصہ قبل جاپان نے بھارت میں 35 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ چین نے تبت میں واقع کیلاش پربت میں ہندووٴں کے مقدس مذہبی مقام کیلاش مانسرور تک ناتھو لا درے کے راستے سے جانے کی اجازت دے دی ہے۔ دونوں ملکوں نے سول جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 21 ستمبر 2014 کی مزید خبریں
-
ایشین گیمز : ابتدائی روز پاکستانی کھلاڑیوں کا فاتحانہ آغاز ،ہاکی ایونٹ میں یکطرفہ مقابلہ ، پاکستان نے سری لنکا کو 14صفر سے ہرادیا، گرین شرٹس نے 7فیلڈ گول کیے، 7گول پنالٹی کارنرز پر بنائے۔پاکستان ... مزید
-
چیمپئنز ٹرافی :پرتھ سکارچرز نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈولفنز کو شکست دیدی،164رنز کا ہدف آخری اوورز کی آخری بال پر حاصل کرلیا ،6وکٹوں سے فاتح ،مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ... مزید
-
سابق چیئرمین پی سی بی کے بیان پر بوم بوم آفریدی چراغ پا ہوگئے ،اعجاز بٹ کی عزت کرتا ہوں اللہ انہیں اور مجھے ہدایت دے، قومی ٹی 20میں نوجوان کھلاڑیوں کوصلاحتیں دکھانے کا موقع ملا ہے ،لاہور لائنز اچھا ... مزید
-
سندھ کو ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، قائم علی شاہ ،سندھ پر میلی نظر رکھنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے، کارکنوں، تاجروں نمائندوں اور معززشہریوں سے بات چیت
-
لمبے عرصے تک دھرنے کی تیاری کرلی: پرویز خٹک، بطور وزیراعلٰی ہفتے میں پانچ دن اپنے صوبے میں گزار تاہوں چھٹی والے دن دھرنے میں ا ٓتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکنوں کو زبردستی نہیں لایا گیا وہ خود آئے ہیں ... مزید
-
وزیراعلیٰ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی ملاقات،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 3کروڑ8لاکھ روپے کے چیک دےئے،ایوان صنعت و تجارت لاہوراور پی ٹی سی کی جانب سے 1،1کروڑ روپے کے چیک جبکہ جم خانہ ... مزید
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر میر ماجد ابڑوکی گاڑی الٹ گئی ،والدہ اور بیٹی جاں بحق،تین افراد زخمی
-
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی شرکت کرنے یا نہ کرنے بارے تحریک انصاف اہم فیصلہ آج کریگی
-
چیئرمین نیپرا کی تقرری،6 شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز
-
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ہٹادی
-
کوئٹہ ، جناح ٹاوٴن میں دھماکے سے 13 افراد زخمی،دھما کہ اسمنگلی روڈ پر واقع بازار میں ہوٹل کے قریب ہوا
-
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 22 ستمبر کو طلب کرلیا،وفاقی کابینہ کو دورہ اقوام متحدہ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے
-
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر،دونوں شخصیات نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بول کر آئین کی شق 62،63 خلاف ورزی کی ‘وکیل تحریک انصاف
-
تحریک انصاف آج مزار قائد پر سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی،محکمہ داخلہ کی جانب سے سکیورٹی انتظامات مکمل کرنے کے بعد جلسے کی اجازت دے دی گئی،محکمہ داخلہ حکومت سندھ کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف کے کراچی ... مزید
-
اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں عمران خان، ڈاکٹر طاہر القادری اور کارکنوں کیخلاف مزید دو مقدمات درج کرلئے گئے
-
پشاور اور خیبر ایجنسی سے مزید 2 پولیو کیس سامنے آگئے،رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 166 ہوگئی
-
افغان صدارتی انتخابات، نتائج کا اعلان اآج ہوگا ، دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان، معاونین ، معاہدے سے پہلے نتائج کا اعلان کیا گیا تومعاہد ہ توڑ دیں گے، ترجمان عبد اللہ عبد ... مزید
-
سعودی حکومت میدان عرفات میں فائر پروف خیمے نصب کرے گی جہاں 80لاکھ حاجی قیام کر سکیں گے
-
مجھے یقین ہے سکاٹ لینڈ ریفرنڈم نتائج کا احترام کرے گا، ملکہ برطانیہ،کئی ماہ کی بحث، مباحثے اور سوچ کے بعد اب ہم ریفرنڈم کے نتائج جانتے ہیں اور برطانیہ بھر میں ہم سب اس نتیجے کا احترام کرینگے،میں ... مزید
-
چینی صدر کا دورہ بھارت مکمل ہوتے ہی لداخ میں چینی افواج کی دراندازی کی خبریں، دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات کی صداقت پر سوالات کھڑے کردئیے ہیں، دونوں ملکوں نے اقتصادی و تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور ... مزید
-
داعش نے شامی کردستان کے 60 دیہاتوں پر قبضہ کر لیا
-
بھارتی نژادرچرڈ راہول ورما بھارت کیلئے امریکی سفیر نامزد
-
میکسیکو، چھ افراد کی بوری بند لاشیں برآمد
-
جواں رہنے کاآسان ترین حل،لوگوں سے بغل گیر ہوتے رہنا ہی آپ کی اس بیماری کا بہترین علاج ہے،ماہرین
-
سپین میں” لی جینالا“ بیکٹیریا نے خوف و ہراس پھیلا دیا،2 افرادہلاک
-
آپریشن ضرب عضب جاری، زمینی و فضائی کارروائی میں15دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار شہید ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر حسن کی ہلاکت کی تصدیق
-
اسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہ کرنے اور اسے 10 فیصد رکھنے کا فیصلہ
-
نوازشریف نے ڈیڑھ سال میں اپنے143کرپشن کے کیسزختم کروا لئے،جمہوریت کا راگ لاپنے والوں نے آئین کی دھجیاں اڑائیں،طاہرالقادری ،جس نظام میں غریب کو جینے کا حق نہ ہواس جمہوریت پر لعنت بھیجتے ہیں،اب انقلاب ... مزید
-
پنجاب میں سیلاب کازورٹوٹ گیا،گڈوکے مقام پرپانی کی سطح میں کمی،سکھر بیراج میں اضافہ،پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی واپسی شروع ہوگئی
-
الیکشن کمیشن نے انتخابی اصلاحات کا پیکیج پارلیمنٹ کی انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے کردیا، اس مقصد کیلئے فوری طور پر آئین میں ترامیم اور قانون سازی کا مطالبہ ، 20 سے زائد صفحات پر مشتمل پیکیج میں ... مزید
-
عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر مزید سفری پابندیاں لگانے کا فیصلہ ،عالمی ادارہ صحت کا30 ستمبر کو جینیوا میں اجلاس طلب
-
سیاستدانوں ، آرمی اور میڈیا نے ملک کو بچا لیا ہے ، اب کوئی شخص ملک میں مارشل لاء نہیں لگانا چاہتا،مخدوم جاوید ہاشمی ، حکمرانوں کو چاہیے وہ بھی جمہوریت کواپناتے ہوئے ہر شخص کو آزادی اظہار سے نہ روکیں ... مزید
-
قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس، ماتحت عدلیہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،عدالتی پالیسی پر نظر ثانی کا فیصلہ ، مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد عدلیہ کے لئے چیلنج ہے،نظام کی بہتری کے لیے قومی عدالتی ... مزید
-
وزیراعلیٰ کا حافظ آباد،چنیوٹ اورملتان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،ملتان مظفرگڑھ روڈ کی بحالی کا افتتاح کیا، 72کی بجائے 48گھنٹوں میں ملتان مظفرگڑھ لنک کو بحال کرنے پرانتظامیہ ،این ایچ اے،پاک ... مزید
-
بلاول بھٹو زرداری کی سندھ میں ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کیلئے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کی احتیاطی تدابیر اور دن رات کوششوں کی تعریف،دریائے سندھ میں موجود سیلابی ریلے کو سمندر تک بھی اسی محفوظ طریقے سے ... مزید
-
عمران خان ان پر لگا ئے گئے الزامات تین دن کے اندر ثا بت کر دیں ورنہ وہ عدالت میں جا ئیں گے، سید خو رشید شاہ ،اگر وہ الزام ثا بت نہیں کر سکتے تو مجھ سے نہیں عوام سے معا فی ما نگیں، انہوں نے مجھ پر الزام ... مزید
-
جس جماعت کو انتخابات سے 2 ماہ بعد تک یہ پتہ نہ چلے کہ دھاندلی ہوئی اسے آلو چنے بیچنے چاہئیں، خواجہ سعد رفیق، 30 نشستیں عمران خان کو مل بھی جائیں تو حکومت نہیں بناسکتے تھے وہ فضولیات پر بات کررہے ہیں،عدالتوں ... مزید
-
نوازشریف نے پارلیمنٹ میں کوئی اچھی بات نہیں کی، حکمران فوج کو گالیاں دیتے رہے: چودھری شجاعت ،حکومت ملک برباد کر رہی ہے، عوامی مسائل پر نہیں جنگلہ بس پر توجہ دی، غریب عوام کو سیلاب میں ڈبو دیا، انقلاب ... مزید
-
حکومت مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتی ہے،عابد شیر علی،تحریک انصاف والوں کے استعفے جرگے والوں کی سفارش کی وجہ سے منظور نہیں کئے ،جرگے والوں کو پارلیمنٹ اور پارلیمانی ہیڈ نے دھرنے والوں سے مذاکرات ... مزید
-
امریکا نے گوانتاناموبے سے 14 پاکستانی قیدیوں کو رہا کردیا،رہائی پانے والے افراد کو نائن الیون حملوں کے بعد گرفتار کیا گیا تھا، تمام قیدی افغانستان کے بگرام ایئربیس سے نورخان ایئربیس منتقل
-
مقبوضہ کشمیر‘ کپواڑہ میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں‘ چار مجاہدین شہید
-
تربت میں ایف ڈبلیو او کی گاڑی کے قریب دھماکہ‘ ایک اہلکار شہید‘ 2 زخمی‘ گاڑی تباہ،ڈیرہ بگٹی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر 2 راکٹ فائر‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
اسلام آباد میں مظاہرین کا قتل، وزیراعظم کے خلاف مقدمے کی درخواست پرحکومت سے جواب طلب،حکومت کے جواب میں اعتراضات بھی شامل کئے جائیں، عدالت کا حکم ، کیس کی آئندہ سماعت 27 ستمبر کو ہوگی
-
اب نواز شریف کو جانے سے کوئی نہیں روک سکتا 2015 انتخابات کا سال ہے، شیخ رشید،نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں جرنیلوں اور ججوں کو خریدا، کوئی کسی کو پاک فوج کی پیداوار کا طعنہ نہ دیں، اس ملک میں کوئی ... مزید
-
امریکہ نے پاکستان کو 160بکتر بند گاڑیوں کی فروخت کی منظوری دیدی
-
بھارت نے دریائے چناب پر بجلی گھر کیلئے جگہ کا معائنہ کرانے پر رضامندی ظاہر کر دی،پاکستان کمشنر انڈس واٹر بھارت روانہ ،مقبوضہ کشمیر جاکر معائنہ کریں گے
-
عمران خان نے طاہر القادری اور چوہدری برادران سے اتحاد کرکے نئے پاکستان کی گیم آشکار کردی،پرویز رشید ،عمران یہ بھی بتائیں کہ کینسر ہسپتال کیلئے پلاٹ نوازشریف نے مفت دیا تھا،بیان
-
لندن میں عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات ہوئی تھی ،شاہ محمود قریشی،ملاقات کوئی اچھنبے کی کوئی بات نہیں ، کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہوا تھا،کون سی معلومات کب دی جائیں یہ لیڈر کی مرضی ہوتی ... مزید
-
آزادی اور انقلاب مارچ 36روز مکمل ،د ونوں جماعتیں اپنی تحریک میں کامیاب ہوئیں نہ ہی تحریک ختم کرنے پرحکومت انہیں آمادہ کر سکی
-
بھارت نے کشمیر بارے بلاول بھٹو کے بیان کو مسترد کردیا،بھارت کا اتحاد اور سالمیت ناقابل بات چیت ہے‘ ہم آگے بڑھنے کیخواہاں ہیں اور آگے بڑھنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہماری سرحدوں کو تبدیل کردیا جائے گا‘ ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.