چیمپئنز ٹرافی :پرتھ سکارچرز نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈولفنز کو شکست دیدی،164رنز کا ہدف آخری اوورز کی آخری بال پر حاصل کرلیا ،6وکٹوں سے فاتح ،مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ، پرتھ سکارچرز کے پوائنٹس ٹیبل پر 4پوائنٹ، لاہور کے شیر اپنے پہلے پول میچ میں آئی پی ایل کی فاتح کلکتہ نائیٹ رائیڈرز پر جھپٹیں گے

اتوار 21 ستمبر 2014 07:56

موہالی، چندی گڑھ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) بھارت میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اے کے چوتھے میچ میں پرتھ سکارچرز نے ڈولفنز کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد آخری بال پر ہدف حاصل کرکے 6وکٹوں سے شکست دیدی ، مچل مارش کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، لاہور کے شیر اپنے پہلے میچ میں آج آئی پی ایل کی فاتح کلکتہ نائیٹ رائیڈرز پرچھپٹے گئے ۔

موہالی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ڈولفنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 164رنز بنائے ۔ ڈولفنز کی جانب سے زینڈو نے 63رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ مہاراج 29،ڈیو سمتھ 21رنز بنا کر نمایاں رہے پرتھ سکارچرز کی جانب سے برینڈروف نے 3جبکہ پیرس اور یاسر عرفات نے 2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

164رنز کا ہدف پرتھ سکاچرز نے دلچسپ اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد آخری اوورز کی آخری گیند پر حاصل کرلیا ۔سیمن48جبکہ وائٹ مین 45رنز بنا کر نمایاں رہے مچل مارش نے 40رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور بیٹ کیری کرتے ہوئے ٹیم کو دلچسپ فتح سے ہمکنار کرکے میچ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔ڈولفنز کی جانب سے ایبٹ ، الیگزینڈر،فریکلینگ اور ڈیلپورٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔ میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پرتھ سکارچر کے 4جبکہ ڈولفنز کا کوئی پوائنٹس نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :