چیئرمین نیپرا کی تقرری،6 شارٹ لسٹڈ امیدواروں کے انٹرویوز

اتوار 21 ستمبر 2014 08:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء ) وزارت خزانہ کی خصوصی کمیٹی نے چیئرمین نیپرا کی تقرری کے لیے شارٹ لسٹ کئے گئے چھ امیدواروں سے انٹرویوز کئے ہیں،اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی قیادت میں خصوصی کمیٹی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ، سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری پانی و بجلی پر مشتمل تھی جس نے ان امیدواروں سے چیئرمین نیپرا کے عہدے کیلئے انٹرویو لیے۔

(جاری ہے)

ان میں ان امیدواروں کو حتمی سیلکشن کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھااور حتمی امیدوار کے انتخاب کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :