پشاور اور خیبر ایجنسی سے مزید 2 پولیو کیس سامنے آگئے،رواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 166 ہوگئی

اتوار 21 ستمبر 2014 08:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) پشاور اورخیبر ایجنسی میں 2 پولیو کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 166 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز محکمہ صحت کے مطابق پولیو کے 2 نئے کیس سامنے آگئے جن میں پہلا کیس خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سامنے آیا جس میں 18 ماہ کی سلمیٰ خیلہ‘ دوسرا کیس پشاور میں سامنے آیا جس میں 8 ماہ کی حبیبہ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں رواں سال کے دوران پولیو کے 18 کیس سامنے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :