وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر میر ماجد ابڑوکی گاڑی الٹ گئی ،والدہ اور بیٹی جاں بحق،تین افراد زخمی

اتوار 21 ستمبر 2014 08:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر میر ماجد ابڑوکی گاڑی مستونگ کے مقام پرالٹ گئی والدہ اور بیٹی جاں بحق جبکہ اہلخانہ کے تین افراد زخمی ہوگئے لیویز ذرائع کے مطابق مشیر برائے محکمہ زکواة و عشر کے اہلخانہ کی سرکاری گاڑی میں کراچی سے کوئٹہ آرہے تھے کہ مستونگ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ان کی والدہ اور 8 سالہ بیٹی سیدہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی دوسری بیٹی سائرہ بی بی  چچی اور ان کے کزن فدا حسین زخمی ہوگئے لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالہ کردیا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :