سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ہٹادی

اتوار 21 ستمبر 2014 08:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)سندھ حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری ملازمتوں پر عائد پابندی ہٹادی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ہفتے کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمتوں پر بھرتی کے لیے سلیکشن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں اورتمام سرکاری محکموں کو ملازمتیں مشتہر کرنے کا حکم دیاگیا ہے، واضح رہے کہ صوبے میں سرکاری ملازمتوں پر پابندی ڈیڑھ سال قبل عائد کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :