بھارتی نژادرچرڈ راہول ورما بھارت کیلئے امریکی سفیر نامزد

اتوار 21 ستمبر 2014 08:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء ) امریکی صدر صدر اوباما نے بھارتی نژاد شہری رچرڈ راہول ورما کو بھارت کے لیے سفیر نامزد کر دیا ہے ۔ رچرڈ راہول ورما بھارتی نژاد امریکی ہیں اور امریکی فضائیہ میں خدمات انجام دینے کے علاوہ محکمہ ِخارجہ کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔رچرڈ راہول ورما بھارتی نژاد امریکی ہیں جو امریکی فضائیہ میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

رچرڈ راہول ورما امریکی محکمہ ِخارجہ کے ساتھ بھی وابستہ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

مسٹر ورما اس وقت بوررڈ آف ہیومین رائٹس میں خدمات انجام دینے کے علاوہ کلنٹن فاوٴنڈیشن اور نیشنل ڈیموکریٹک انسٹیٹویٹ کے ساتھ بھی منسلک ہیں۔واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے پہلی مرتبہ بھارت میں کسی بھارتی نڑاد امریکی کو سفیر نامزد کیا گیا ہے۔سیاسی تجزیہ کار رچرڈ راہول ورما کی بھارت کے سفیر کے طور پر نامزدگی کو اہم قرار دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کے وزیر ِاعظم نریندر مودی ستمبر کے آخر میں اپنے پہلے سرکاری دورہ ِامریکہ پر آنے والے ہیں، رچرڈ راہول ورما کی بطور سفیر نامزدگی بہت اہمیت رکھتی ہے

متعلقہ عنوان :