افغان صدارتی انتخابات، نتائج کا اعلان اآج ہوگا ، دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان معاہدہ ہونے کا امکان، معاونین ، معاہدے سے پہلے نتائج کا اعلان کیا گیا تومعاہد ہ توڑ دیں گے، ترجمان عبد اللہ عبد اللہ

اتوار 21 ستمبر 2014 08:14

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) افغانستان میں ایک ہفتے تک جعلی ووٹوں کی گنتی کے بعد صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان آج اتوار کو کر دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ اعلان افغان الیکشن کمیشن کی جانب سے کیا گیا ہے ،اس اعلان سے افغانستان کا پانچ ماہ سے زیادہ طویل انتخابی عمل اپنے اختتام کو پہنچ جائے گا۔صدارتی انتخابات میں ووٹنگ اپریل میں ہوئی تھی جس میں کوئی امیدوار کل ووٹوں کا پچاس فیصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد افغانستان کے آئین کے تحت سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے دو امیدواروں، اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان دوسرے مرحلے میں انتخابی معرکہ ہوا۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں صدارتی امیدواروں کے درمیان ہفتے کو بھی مذاکرات ہوئے۔ دونوں طرف کے معاونین کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان معاہدہ طے پانے والا ہے۔ لیکن ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ اگر معاہدے سے پہلے نتائج کا اعلان کیا گیا تو وہ معاہدے توڑ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :