وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو نا اہل قرار دینے کیلئے سپریم کورٹ رجسٹری میں درخواست دائر،دونوں شخصیات نے اسمبلی فلور پر جھوٹ بول کر آئین کی شق 62،63 خلاف ورزی کی ‘وکیل تحریک انصاف

اتوار 21 ستمبر 2014 08:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ کے سینئر نائب صدر گوہر نواز سندھو کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاک فوج کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ا سمبلی کے فلور پر قوم سے جھوٹ بولا اور وہ آرٹیکل 62,63 پر پورا نہیں اترتے لہٰذا عدالت ان دونوں کو نااہل قرار دے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے وزیراعظم کیخلاف نااہلی کی درخواستیں خارج کردی تھیں جس کے بعد تحریک انصاف نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے رجوع کیا ہے۔