جواں رہنے کاآسان ترین حل،لوگوں سے بغل گیر ہوتے رہنا ہی آپ کی اس بیماری کا بہترین علاج ہے،ماہرین

اتوار 21 ستمبر 2014 08:20

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء)اگر آپ اپنی ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب گرتی صحت کے مسائل کا شکار ہیں تو لوگوں سے بغل گیر ہوتے رہنا ہی آپ کی اس بیماری کا بہترین علاج ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق کے مطابق لوگوں سے گلے ملنا انسانی ہڈیوں اور پٹھوں کے لئے انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے جس کے باعث لوگ اپنے آپ کو جواں عمر محسوس کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق ڈھلتی ہوئی عمر کے سبب انسانی جسم میں آکسی ٹاکسن کی کمی واقع ہوجاتی ہے جو ہڈیوں اور جوڑوں کی وجہ بنتی ہے۔ماہرین کے مطابق لوگوں کے ساتھ بغل گیر ہونے سے انسانی جسم کو کافی مقدار میں ہارمونز حاصل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہڈیوں کا درد کم ہوجاتا ہے اور انسان اپنے آپ کو جواں عمر محسوس کرتا ہے۔