سابق چیئرمین پی سی بی کے بیان پر بوم بوم آفریدی چراغ پا ہوگئے ،اعجاز بٹ کی عزت کرتا ہوں اللہ انہیں اور مجھے ہدایت دے، قومی ٹی 20میں نوجوان کھلاڑیوں کوصلاحتیں دکھانے کا موقع ملا ہے ،لاہور لائنز اچھا پرفارم کررہی ہے ،آفریدی

اتوار 21 ستمبر 2014 07:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) نواز شریف کی سفارش سے کپتانی ملنے کے سوال پر آفریدی غصہ ہوگئے، کہتے ہیں اعجاز بٹ کی عزت کرتا ہوں اللہ انہیں اورمجھے بھی ہدایت دے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آفریدی چراغ پاہوگئے۔

(جاری ہے)

کراچی میں جاری ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ اعجازبٹ کی بہت عزت کرتا ہوں اوران کے بیان پرتبصرہ نہیں کروں گا۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹی ٹوئنٹی نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحتیں دکھانے کا موقع فراہم کررہا ہے۔انہوں نے لاہور لائنزکی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم اچھا پرفارم کررہی ہے اور وہ بھی بڑی ٹیمیوں سے کھیلنے چاہتے ہیں۔اس موقع پر بوم بوم کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کپتان بننے پراسٹیڈیم میں کیک کاٹنے کی چھوٹی سی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

متعلقہ عنوان :