لمبے عرصے تک دھرنے کی تیاری کرلی: پرویز خٹک، بطور وزیراعلٰی ہفتے میں پانچ دن اپنے صوبے میں گزار تاہوں چھٹی والے دن دھرنے میں ا ٓتا ہوں،تحریک انصاف کے کارکنوں کو زبردستی نہیں لایا گیا وہ خود آئے ہیں ، قائد کے فرمان تک یہیں رہیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

اتوار 21 ستمبر 2014 07:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) وزیراعلٰی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ایک سال تک دھرنا جاری رکھنے کی تیاری کر لی ہے۔ بطور وزیراعلٰی ہفتے میں پانچ دن اپنے صوبے میں گزار تاہوں چھٹی والے دن دھرنے میں ا ٓتا ہوں،وزیراعلیٰ نے رات گئے دھرنے میں مختلف کیمپس کا دورہ کیا اور آزادی دسترخوان پر کھانا بھی کھایا۔

انہوں نے دھرنے کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے جوش و خروش کو سلام پیش کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کارکنان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو زبردستی نہیں لایا گیا وہ خود آئے ہیں اور قائد کے فرمان تک یہیں رہیں گے۔پرویز خٹک نے کہا کہ تحریک انصاف نے لمبے عرصے تک دھرنے کی تیاری کر لی۔ کارکنان ایک سال تک دھرنے دینے پر تیار ہیں۔ ایک کے سوال پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ وہ ہفتے میں پانچ دن اپنے صوبے میں گزارتے ہیں چھٹی والے روز دھرنے میں آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشتگردی اور امن و امان سمیت کوئی بھی مسئلہ نہیں