وزیراعلیٰ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات کی ملاقات،سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 3کروڑ8لاکھ روپے کے چیک دےئے،ایوان صنعت و تجارت لاہوراور پی ٹی سی کی جانب سے 1،1کروڑ روپے کے چیک جبکہ جم خانہ کلب کی جانب سے 50لاکھ کا چیک دیا گیا،دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والوں کا جذبہ لائق تحسین ہے،مصیبت میں گھرے لوگوں کی مدد کرنے والوں کو اللہ اجرعظیم سے نوازے گا،سیلاب نے پنجاب میں بے پناہ تباہی مچائی ہے ،پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے :شہبازشریف

اتوار 21 ستمبر 2014 07:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21ستمبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے ملاقات کی اورسیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 3کروڑ8لاکھ روپے کے چیک پیش کیے۔ایوان صنعت و تجارت لاہورکے صدرسہیل لاشاری نے چیمبرکی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے 1کروڑ روپے اور پی ٹی سی کے ریگولیٹری آفےئر ز کے ہیڈ اسد شاہ نے پی ٹی سی کی جانب سے 1کرو ڑ روپے کا چیک دیا ۔

پیپسی انٹرنیشنل کے کاپوریٹ آفےئرز کے سربراہ خرم شاہ نے پیپسی کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے 10لاکھ لاہورجم خانہ کلب کی جانب سے مصباح الرحمان نے 50لاکھ،ابیکس کنسلٹنٹ عباس خان نے ساڑھے 12لاکھ،ڈاکٹر امجد ثاقب نے 5لاکھ اورایم پی اے روٴف مغل نے 15لاکھ روپے کے چیک سیلاب متاثرین کی مددکیلئے دےئے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر امجد ثاقب نے آئی ڈی پیز کے لئے بھی 5لاکھ روپے کا چیک دیا۔

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کی مدد کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ اجرعظیم سے نوازے گا۔انہو ں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کیلئے جمع ہونے والے عطیات کی ایک ایک پائی شفاف طریقے سے حقداروں تک پہنچائی جائے گی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب نے پنجاب میں بے پناہ تباہی مچائی ہے۔جانی نقصان کے علاوہ املاک اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی امداد و بحالی کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :