وفاق نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں این جی اوز کے تحت چلنے والے تعلیمی اورمذہبی اداروں ، یونیورسٹیوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ میں 2015تک توسیع کر دی

پیر 6 اکتوبر 2014 06:46

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء)وفاق نے خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں این جی اوز کے تحت چلنے والے تعلیمی اورمذہبی اداروں ، یونیورسٹیوں کو حاصل ٹیکس چھوٹ میں 2015تک توسیعی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر پشاور کے ذرائع کے مطابق اب این جی اوز ، ٹرسٹ و خیراتی ادارے پرانے طریقہ کار کے مطابق اکتیس اکتوبر تک اپنے انکم ٹیکس کے گوشوار ے جمع کر اسکیں گے اور انہیں کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑیگا پشاور سمیت صوبے بھر میں مختلف این جی اوز اور ٹرسٹ و فلاحی اداروں کے زیر اہتمام درجنوں تعلیمی ادارے چل رہے ہیں ۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا ہے کہ صرف ایگزمشن سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہو گا ۔ اس سے قبل حکومت نے بجٹ میں اعلان کیا تھا کہ این جی اوز ، ٹرسٹ و خیراتی اداروں کو انکم ٹیکس گوشواروں میں اپنی تمام آمدنی ظاہر کرنا ہو گی ٹیکس کٹوتی و ادائیگی کرنا ہو گی ۔ تاہم جتنا ٹیکس ادا کرنا ہو گا انہیں سو فیصد کریڈیٹ دیا جائے گا ۔