811 ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں اثاثے جمع کرا دئیے ،تین سو سے زائد ارکان نے تاحال جمع نہیں کرائے ۔ جمع نہ کرانے میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور پیپلز پارٹی کی فریال تالپور سمیت دیگر ارکان شامل ہیں

پیر 6 اکتوبر 2014 06:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء)1174 ارکان اسمبلی میں سے صرف 811 ارکان اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں اثاثے جمع کرائے ہیں جبکہ تین سو سے زائد ارکان نے تاحال جمع نہیں کرائے ۔

(جاری ہے)

جمع نہ کرانے میں وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ، وفاقی وزیر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ اور پیپلز پارٹی کی فریال تالپور سمیت دیگر ارکان شامل ہیں 5اکتوبر الیکشنکمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن میں اثاثے جمع کرانے والوں میں سینٹ کے 77ارکان ، قومی اسمبلی کے 222، پنجاب اسمبلی کے 111، سندھ اسمبلی 75، صوبہ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے صرف 25ارکان نے اثاثے جمع کرائے ہیں جبکہ نو منتخب ارکان اسمبلی اپنے سینئرممبران اسمبلی اور وکلاء سے مشورے کررہے ہیں الیکشن کمیشن نے کہا کہ 15اکتوبر تک ارکان اسمبلی نے اثاثے جمع نہ کرائے تو ان کی رکنیت معطل کردی جائے گی ۔