جھل مگسی ، کھچی پل کے قریب ایک قبیلے کے دوگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3سگے بھائی قتل،حملہ آورجاتے ہوئے مقتول کی والدہ اوردیگررشتہ داروں کو اغواء کرکے لے گئے

پیر 6 اکتوبر 2014 06:52

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء)بلوچستان کے علاقے جھل مگسی میں کھچی پل کے قریب ایک قبیلے کے دوگروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 3سگے بھائی ہلاک ہوگئے حملہ آورجاتے ہوئے مقتول کی والدہ اوردیگررشتہ داروں کو اغواء کرکے لے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جھل مگسی کے علاقے کھچی پل کے قریب ایک قبیلے کے دوگروہوں میں مسلح تصادم ہواجس کے نتیجے میں 3سگے بھائی عبداللہ،فتح محمد،اورداؤد موقع پر ہلاک ہوگئے واقعہ کے بعد ملزمان جاتے ہوئے مقتول کی والدہ اوردیگرخواتین کو یرغمال بناکراپنے ہمراہ لے گئے لیویز اورسندھ پولیس سمیت دیگرادارے حدودکاتعین کرتے رہے اورآپس میں جھگڑتے رہے نعشیں کئی گھنٹوں تک جائے وقوعہ پر پڑی رہیں۔

متعلقہ عنوان :