ملتان کا جلسہ تاریخی ہونا چاہیے، شاہ محمود قریشی،جلسہ ہم نے صرف پاکستانیوں کو نہیں دکھانا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دکھانا ہے، جلسے کے حوالے سے اجلاس میں خطاب

پیر 6 اکتوبر 2014 06:52

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کا جلسہ تاریخی ہونا چاہیے اور یہ جلسہ ہم نے صرف پاکستانیوں کو نہیں دکھانا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی دکھانا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ شب ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پارٹی عہدیداروں سے جلسے کے حوالے سے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کے جلسے کیلئے پارٹی کے منتخب اراکین اسمبلی اور عہدیداروں کو بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانا ہوگی اور پارٹی تمام ارکان اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کی کارکردگی کو مدنظر رکھے گی۔