کراچی میں ڈاکووٴں کی شامت۔ پولیس مقابلے اور شہریوں کے تشدد سے 4 ڈاکو ہلاک

پیر 6 اکتوبر 2014 06:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء ) کراچی میں ڈاکووٴں کی شامت آگئی۔ پولیس مقابلے میں اور شہریوں کے تشدد سے 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ سولجر بازار سے ایک لٹیرا دھر لیا گیا۔کورنگی نمبر چار میں دودہ کی دکان میں لوٹ مار کے دوران دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔ لوگوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹے تک پٹائی کے بعد دونوں ڈاکووٴں کو زخمی حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا۔ جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔نیو سبزی منڈی میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوئے جن کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جبکہ سولجر بازار میں پولیس نے ایک ملزم کو پکڑ لیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :