خیبر پختونخواہ میں الگ الگ عیدیں ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اتوار جبکہ گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی آج عید منا ئیں گے

پیر 6 اکتوبر 2014 06:44

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخواہ میں الگ الگ عیدیں ، وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے اتوار کو جبکہ گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی آج پیر کو عید الاضحی کی نماز ادا کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی دو عیدیں منانے کی روایت جاری ہے خیبر پختونخواہ کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے عید الاضحی کی نماز کیلئے آبائی شہر مانکی نوشہرہ میں ادا کی جبکہ گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی آج پیر کو منائینگے صوبائی سینئر وزیر عنایت اللہ بھی آج عید منائینگے ۔

متعلقہ عنوان :