کالیکی منڈی،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیئرمین پریس کلب شہزاد امر قتل،دوروزقبل بھی ایک صحافی کو نامعلوم افراد نے گولی مارکرقتل کردیا تھا

پیر 6 اکتوبر 2014 06:54

کالیکی منڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء ) دن دیہاڑے بھربازارمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چیئرمین پریس کلب یعقوب شہزاد امرقتل۔دوروزقبل روزنامہ دنیا کے صحافی کو نامعلوم افراد نے گولی مارکرقتل کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق دن گیارہ بجے کے قریب چیئرمین پریس کلب یعقوب شہزاد امر(نمائندہ ایکسپریس )گوجرنوالہ روڈ پر اپنے دوست کے آٹوشوروم میں بیٹھاتھا کہ تین نامعلوم افراد فائرنگ کردی اس نے بھاگ کر جان بچانے کی کوشش کی توگر پڑااسکے گرنے کے بعدبھی اس پر گولیاں برساتے رہے اورآرام سکون سے فرارہوگئے۔

جس کو فوری طورپر ڈی ایچ کیوہسپتال لایاگیا جہاں پہنچتے ہی وہ دم توڑگئے قتل کی خبرشہرمیں جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔اورشہرکاہرراستہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کی طرف جارہاتھا ۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او حافظ آبادبھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچ گئے۔انہوں نے فوری طورپر ملزمان کی گرفتاری کاحکم دیاہے ۔خبرسنتے ہی ضلع بھرکے صحافی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچ گئے جنہوں نے احتجاج شروع کردیا اورہسپتال کے باہر احتجاجی دھرنابھی دیا ۔ یہ امرقابل ذکرہے کہ دوروزقبل روزنامہ دنیا کے رپورٹرنعیم حیدر کو بھی نامعلوم افراد نے ان کے دفترمیں فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا پولیس ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگاسکی۔