جرمن فٹبال لیگ، بائرن میونخ نے ہین اوور کو 0-4 سے ہرا دیا، پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی

پیر 6 اکتوبر 2014 06:36

میونخ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء) جرمن فٹبال لیگ کے راوٴنڈ میچ میں بائرن میونخ نے یک طرفہ مقابلے کے بعد ہین اوور فٹبال کلب کو چار صفر سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی کے شہر میونخ میں کھیلے گئے فٹبال لیگ کے راوٴنڈ میچ میں میزبان ٹیم بائرن میونخ نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہین اوور فٹبال کلب کو یک طرفہ مقابلے میں صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

کھیل کے پہلے ہاف میں لیوان ڈوسکی نے مسلسل دو گولز اور روبن نے گیند کو جال میں پہنچا کر بائرن میونخ کو تین صفر کی برتری دلا دی تھی۔دوسرے ہاف میں بھی ہین اوور کے کھلاڑی گول کرنے میں ناکام رہے جسکا بھرانداز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے روبن نے دوسرا گول کرکے اسکور ڈبل کردیا۔

متعلقہ عنوان :