وفاقی حکومت کی بے گھر افراد میں2 ارب 64 کروڑ روپے کی تقسیم، چھتیس ہزار سات سو ستتر خاندانوں نے نقد امداد وصول کی

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء )وفاقی حکومت نے اب تک شمالی وزیرستان ایجنسی کے عارضی طور پر بے گھر افراد میں دو ارب چونسٹھ کروڑ روپے تقسیم کئے ہیں۔

(جاری ہے)

فاٹا کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے ذرائع نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ چھتیس ہزار سات سو ستتر خاندانوں نے نقد امداد وصول کی ہے۔ہر بے گھر خاندان کو وفاقی حکومت کی طرف سے بارہ ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں