وران حج موت کی خواہش کا اظہارکرنے والی سعودی خاتون انتقال کرگئی، لوگ مجھے مبارکباد دیں اوردعا کریں اللہ میری بیٹی کو جنت میں جگہ عطافرمائے،والد

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:22

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء ) دوران حج موت کی خواہش کرنے والی سعودی خاتون حج ارکان پورے کرنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے رہائشی احمد المالکی کا کہنا ہے کہ ان کی 25 سالہ بیٹی نے انہیں موبائل پر میسج کیا کہ اس کی پیدائش بھی حج کے دنوں میں ہوئی اور اس کی خواہش ہے کہ اسے موت بھی حج کے دنوں میں ہی آئے،لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ اس کی بیٹی جو حج کے تمام ارکان ادا کر چکی تھی اور جب اس نے مجھ سے اپنی خواہش کا اظہار کیا تو ٹھیک ایک گھنٹے بعد ہی اپنے خالق حقیقی سے جا ملی۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والد نے کہا کہ لوگ ان کے پاس جب بیٹی کی تعزیت کرنے کے لئے آئے تو میں نے ان سے کہا کہ مجھ سے تعزیت نہ کریں بلکہ مجھے مبارک باد دیں اور اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالی میری بیٹی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :