ورلڈ کپ پولو کوالیفائنگ راؤنڈ ،پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 9-8سے شکست دیکر پولو ورلڈ کپ 2015ء کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ورلڈ کپ چلی میں کھیلا جائے گا

اتوار 12 اکتوبر 2014 08:56

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء) چین کے شہر بیجنگ میں ہونے والے ورلڈ کپ پولو کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو 9-8 سے شکست دے کر پولو ورلڈ کپ 2015ء کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

بیجنگ میں کھیلے جانے والے پولو ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا جس میں پاکستان نے بھارت کو 8کے مقابلے میں 9پوائنٹس سے شکست دی اور پولو ورلڈ کپ 2015ء کے لیے کوالیفائی کرلیا ۔ پولو ورلڈ کپ 2015ء چلی میں کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :