امریکہ کے ہوائی اڈوں پر ایبولا کی سکریننگ شروع ،لائبیریا، سیرالیون اور گنی جیسے زیادہ متاثر ممالک کے مسافروں کے درجہ حرارت لیے جائیں گے

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:19

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء ) امریکی شہر نیو یارک کے جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے نے ایبولا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مسافروں پر سکریننگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ میڈیا رپورت کے مطابق لائبیریا، سیرالیون اور گنی جیسے زیادہ متاثر ممالک سے امریکہ پہنچنے والے مسافروں کے درجہ حرارت لیے جائیں گے اور سوالات پوچھے جائیں گے۔

آنے والے دنوں میں شکاگو کے اوہئر، نیویارک کے نیو ارک ، واشنگٹن کے ڈلاس اور اٹلانٹا کے ایئرپورٹس میں یہ معائنے شروع کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ اقدمات اس لیے کیے جا رہے ہیں کیونکہ امریکہ میں ایبولا کی پہلی ہلاکت گزشتہ بدھ کو پیش آئی تھی۔ٹھامس ڈنکن نے لائبیریا سے امریکہ کا سفر کیا تھا، لیکن ان کی تشخیص ڈلاس پہنچنے کے بعد ہی کی گئی۔عالمی ادارہ صحت سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ایبولا کی ہلاکتوں کی تعداد اب 4033 ہو چکی ہے۔

اموات کی اکثریت، جو 4024 ہیں، لائبیریا، سیرالیون اور گنی کے مغربی افریقی ممالک میں سے تھیں۔جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ میں سکریننگ کے یہ اقدامات ہفتے کے روز سے لیے جا رہے ہیں۔ ایئر پورٹ پر تعینات عملہ ایبولا کی علامات معلوم کرنے کے لیے مسافروں کے درجہ حرارت لیں گے۔

متعلقہ عنوان :