جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے چھ ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہونے والے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے چھ ججوں کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کے عہدوں کی معیاد مکمل ہونے سے قبل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہفتہ کے روز سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس ناصرالملک نے کی جبکہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مسٹرجسٹس جواد ایس خواجہ ،لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس خواجہ امتیاز،وفاقی وزیر قانون سمیت کمیشن کے دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس محمود بھٹی،جسٹس ارشد محمود تبسم،جسٹس طارق عباسی،جسٹس مسعود جہانگیر،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے موقع پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :