اوباما کا انتخابی نعرہ ناکام ، گوانتاناموبے جیل کی بندش زیر غور نہیں،امریکہ

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:20

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء)امریکا نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ صدر براک اوباما کانگریس کی خواہشات کے برخلاف گوانتانامو بے حراستی مرکز کو بند کرنے کے لیے صدارتی اختیارات استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس سے قبل امریکی اخباروال سٹریٹ جنرل نے بعض امریکی حکام کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی کانگریس کی جانب سے گوانتانامو کے قیدیوں کو امریکا منتقل کرنے پر عائد پابندی غیر موثر بنا کر حراستی مرکز کو بند کرنے کے لیے وائٹ ہاوس مختلف تجاویز پر غور کر رہا ہے۔

اخبار کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے وائٹ ہاوس کی نیشنل سکیورٹی کونسل کی ترجمان کیٹیلن ہیڈن نے کہا ہے کہ 2009 میں برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے صدر براک اوباما کی حکومت گوانتانامو کے حراستی مرکز کو بند کرنے کے لیے تمام ممکنہ طریقوں پر غور کرتی رہی ہے لیکن وائٹ ہاوس اس بارے میں موجود قانون کو غیر موثر بنانے کی کسی تجویز پر غور نہیں کر رہا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ گوانتانامو میں موجود قیدیوں کی دوسری جیلوں میں منتقلی پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کا کانگریس سے مطالبہ ہے کہ وہ اس ضمن میں عائد اپنی پابندیاں اٹھائے۔ یاد رہے کہ کیوبا میں قائم گوانتانامو کے حراستی مرکز کا خاتمہ صدر براک اوباما کی انتخابی مہم کا ایک مرکزی نعرہ تھا جہاں دنیا بھر کے مشتبہ افراد کو بغیر کسی قانونی کارروائی کے برسوں تک قید رکھنے کو کئی حلقے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور امریکی معاشرے کے اصولوں کے منافی قرار دیتے ہیں۔ لیکن اوباما ابھی تک اپنے اس مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکے

متعلقہ عنوان :