کپتان مصباح الحق تیسرے ون ڈے سے دستبردار،وہاب ریاض بھی ان فٹ،شاہد آفریدی تیسرے اور آخری میچ کی قیادت کریں گے

اتوار 12 اکتوبر 2014 08:56

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے جانے والا تیسرا ایک روزہ میچ کھیلنے سے دستبرداری کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد شاہد خان آفریدی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ان کی جگہ سعد نسیم کو ٹیم میں شامل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فاسٹ باؤلر وہاب ریاض بھی پٹھے میں کھچاؤ کی وجہ سے ان فٹ ہوگئے ہیں،جس کے باعث وہ آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔اس سے قبل آل راؤنڈرمحمد حفیظ اور فاسٹ باؤلر جنید خان بھی ان فٹ ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا پاکستان کو2-0سے سیریز میں شکست دے چکا ہے اور کل ہونے والا میچ سیریز کا آخری میچ ہے۔

متعلقہ عنوان :