عمران خان کوسیکورٹی کے پیش نظر سانحہ ملتان میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا، مخدوم شاہ محمود قریشی کو جنازوں میں شرکت کرنے کی ہدایت ،عمران خان آج (اتوار کو) ملتان جائیں گے

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو سیکورٹی کے پیش نظر سانحہ ملتان میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کا پروگرام منسوخ کرنا پڑااور مخدوم شاہ محمود قر یشی کو جنازوں میں شرکت کرنے کی ہدایت ،عمران خان آج( اتوار) کو ملتان جائیں گے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے گزشتہ دن میں سانحہ ملتان میں جانبحق ہونے والوں کے کی نماز جنازہ میں شرکت کرنی تھی لیکن خطرات کے پیش نظر ملتان میں جانے کا پروگرام ملتوی کرنا پڑا جبکہ عمران خان نے جانبحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مخدوم شاہ محمود قریشی کو ہدایت کردی جبکہ عمران خان کی بہن بھی ملتان میں ہیں وہ نشتر ہسپتال میں مریضوں کی عیادت اور لواحقین کے خاندان والوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتا یا تحریک انصاف نے پنجاب حکومت کی تحقیقاتی رپورٹ مستردکر دی ہے اور تحریک انصاف خود اپنی تحقیقاتی کرے گی اس حوالے تحقیقاتی کمیٹی کے چیئرمین عمران اسماعیل کو بنایا گیا جو اپنی رپورٹ پندرہ دن میں رپورٹ دے گی ۔