پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نماز جنازہ ، مخدوم جاوید ہاشمی اور (ن) لیگ کے کارکنوں کی مخدوم شاہ محمود قریشی کیخلاف نعرے بازی،تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا پولیس اور انتظامیہ نے بحفاظت نکال لیا

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:16

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی اور (ن) لیگ کے کارکنوں کی مخدوم شاہ محمود قریشی کیخلاف نعرے بازی ، تحریک انصاف کے کارکنوں نے جاوید ہاشمی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا پولیس اور انتظامیہ نے بحفاظت نکال لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے جاں بحق دو کارکنوں سلمان اور معاویہ کی بے نظیر اسپورٹس کمپلیکس میں جونہی نماز جنازہ ختم ہوئی نماز جنازہ میں شریک پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے مخدوم جاوید ہاشمی کی گاڑی کو اپنے گھیرے میں لے لیا گاڑی پر مکے برسائے اور جاوید ہاشمی کیخلاف داغی داغی کے نعرے لگائے اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ نے کافی تگ و دو کے بعد مخدوم جاوید ہاشمی کو کارکنوں کے نرغے سے بحفاظت نکال لیا گیا جس کے بعد مسلم لیگ نواز کے کارکنان بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کیخلاف نعرے لگوانے شروع کردیئے ۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی نے بیچ سڑک میں اپنی گاڑی کھڑی کردی لوگوں نے انہیں گاڑی ہٹانے کیلئے کہا لیکن وہ نہ مانے جس پر ان کے خلاف نعرے بازی شروع ہوگئی