اوچ شریف ، پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک،دہشت گرد پولیس اہل کاروں کے قتل میں ملوث تھے، پولیس ذرائع

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:16

اوچ شریف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء ) بہاولپور کے نزدیک اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذِرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو ان کے ساتھیوں نے تھانہ نوشہرہ کی پولیس کی حراست سے چھڑالیا تھا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کا تعاقب کیا اور اوچ شریف میں بکھری کے علاقے کے قریب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت قاری نذیر احمد، احسان اللہ فہد اور غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور یہ 3 ماہ قبل نماز تراویح کی ڈیوٹی پر معمور 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد تھانہ نوشہرہ جدید سے فرار ہوئے تھے،پولیس طویل عرسے سے ان کی تلاش میں تھی

متعلقہ عنوان :