پاکستان اور آسٹریلیا کا آخری معرکہ آج ابوظہبی ہوگا،مہمان ٹیم کو سیریزمیں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل،شاہینوں پروائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے،شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں چار بار آمنے سامنے آچکی ہیں، دومیں کینگروز نے جیتے جبکہ دوہی گرین شرٹس کے نام رہے

اتوار 12 اکتوبر 2014 08:56

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا، مہمان ٹیم کو سیریزمیں دوصفرکی فیصلہ کن برتری حاصل، شاہینوں پروائٹ واش کے بادل منڈلانے لگے،پاکستان اور آسٹریلیا، سیریز کے رسمی ون ڈے میچ میں ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہونگے،ایک طرف جہاں قومی ٹیم کی جیت پر شائقین کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھ سکتے ہیں ، وہیں ہارمیزبان ٹیم کو تیسری بارکلین سوئیپ کا مزہ چکھادے گی،پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ترانوے رنز سے ہرایا جبکہ دوسرے ون ڈے میں کینگروز پانچ وکٹوں سے کامیاب رہے،شیخ زید اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں چار بار آمنے سامنے آچکی ہیں، دومیں کینگروز نے جیتے جبکہ دوہی گرین شرٹس کے نام رہے،دوہزار بارہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو سات وکٹوں سے ہرایا تھا۔

متعلقہ عنوان :