ترقی کے دشمن جھوٹا پراپیگنڈہ کرکے منتخب حکومت کی راہ میں دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں، خرم دستگیر خان، قربانی سے پہلے قربانی کی بات کرنے والوں نے ذاتی مفاد کیلئے دارالحکومت میں تماشہ لگا کر ملکی مفاد کو قربان کیا،قوم کے قیمتی دو ماہ دھرنے والوں کے بے سروپا الزامات ‘ غیر سنجیدگی اور ہوس اقتدار کی نذر ہوگئے،عوام کی دعاؤں سے حکومت الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی،وفاقی وزیر تجارت

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:11

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ اندھیرے ‘ بدامنی اور غربت عوام کا مقدر نہیں ہے مسلم لیگ ن کا یقین ہے کہ پاکستانی قوم کا مستقبل تانباک ہے‘ ترقی کے دشمن جھوٹا پراپیگنڈہ کرکے منتخب حکومت کی راہ میں دیوار کھڑی کرنا چاہتے ہیں قربانی سے پہلے قربانی کی بات کرنے والوں نے ذاتی مفاد کیلئے دارالحکومت میں تماشہ لگا کر ملکی مفاد کو قربان کیا‘ قوم کے قیمتی دو ماہ دھرنے والوں کے بے سروپا الزامات ‘ غیر سنجیدگی اور ہوس اقتدار کی نذر ہوگئے لیکن نواز شریف اور ان کی ٹیم ملک کا مقدر بدلنے کیلئے بدستور اپنی سر توڑ کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے‘ عوام کی دعاؤں سے حکومت الیکشن میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ صادق آباد (نواب چوک) میں نئی تعمیر ہونے والی گلیوں کا افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایک ایک لمحہ عوام کی دی ہوئی امانت ہے سوا سال میں پاکستان نے ترقی اور خوشحالی کی جانب سفر کا آغاز کردیا ہے اور 2013 ء میں عوام کے مسلم لیگ ن کو دیئے ہوئے ووٹ ترقی بن کر ان کے پاس واپس آرہے ہیں حکومت نے سخت محنت کرکے مختصر ترین مدت میں توانائی کے بہران پر قابو پانے کیلئے بڑے منصوبے شروع کئے اور معاشی اصلاحات کے ذریعے پاکستان کا اچھا امیج دنیا کے سامنے پیس کیا جس سے پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھی لیکن افسوس کہ قربانی سے پہلے قربانی کی بات کرنے والون نے ذاتی مفاد کیلئے دارالحکومت میں تماشہ لگا کر ملکی مفاد کو قربان کیا جس سے قوم کے قیمتی دو ماہ ضائع ہوگئے ہیں لیکن اس کے باوجود میاں نواز شریف اور ان کی ٹیم کے حواصلے بلند ہیں اور وہ دن دور نہیں ہے جب مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی مسائل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں کامیاب ہوجائے گی اور شریف برادران عوامی امنگوں پر پورا اترتے ہوئے لوڈ شیڈنگ ‘ بدامنی‘ مہنگائی اور غربت سے عوام کو نجات دلائیں گے اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :