ملتان‘ پالتو بلی کو بچانے کیلئے مالک 90 فٹ گہرے کنویں میں اتر گیا‘پاؤں پھسلنے سے بلی کا مالک کنویں میں جاگرا،عابد اور بلی کو بچانے کیلئے ریسکیو 1122 طلب ‘دو گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں کو باہر نکالا

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:01

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)ملتان میں پالتو بلی کو بچانے کیلئے مالک 90 فٹ گہرے کنویں میں اتر گیا‘پاؤں پھسلنے سے بلی کا مالک کنویں میں جاگرا‘عابد اور بلی کو بچانے کیلئے ریسکیو 1122 طلب ‘دو گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں کو باہر نکالا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو تفصیلات کے مطابق ملتان میں عابد نامی شخص کی پالتو بلی کنویں میں جاگری، اندھیرے اور پانی سے ڈر کر بلی نے زور زور سے چلانا شروع کردیا جس پر عابد اور اس کے دوستوں نے بلی کو نکالنے کی بہت کوشش کی تاہم انہیں کامیابی نہ ہوئی، تھک ہار کرعابد نے بلی کو بچانے کیلئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے کا فیصلہ کیا اور خود ہی کنویں سے پانی نکالنے کے لئے لگائے گئے پائپ کے ذریعے نیچے اترا، اسی دوران اس کا پاؤں پھسلا اور وہ کنویں میں جاگرا، عابد اور بلی کو بچانے کے لئے ریسکیو 1122 کو بلایا گیا جس نے دو گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں کو باہر نکالا۔

واقعے کے نتیجے میں بلی کو تو کچھ بھی نہ ہوا لیکن عابد زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عابد کو پیر ، ہاتھ اور پسلیوں میں چوٹیں آئی ہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے