اقوام متحدہ کے ایبولا فنڈ کا حجم 118 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ، اقوام متحدہ کے ایبولا فنڈ کے لیے برطانیہ اور سویڈن کے مالی وعدے

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:06

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)اقوام متحدہ کے ایبولا فنڈ کا حجم 118 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ اس فنڈ میں برطانیہ اور سویڈن کی جانب سے نئے امدادی وعدے سامنے آئے ہیں۔ برطانیہ نے ایبولا فنڈ کے لیے 32 ملین ڈالر اور سویڈن نے پندرہ ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ ایبولا فنڈ کے لیے عطیات دی جائیں تاکہ مہلک ایبولا وائرس میں مبتلا کم از کم ستر فیصد مریضوں کا علاج پہلی دسمبر سے شروع کیا جا سکے۔ مغربی افریقی ملکوں میں ایبولا وائرس کی وبا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔