یمن میں امریکی ڈرون حملہ، القاعدہ کے3 مشتبہ ارکان ہلاک

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:09

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء) یمن میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ کے3 مشتبہ ارکان ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون طیارے نے المنسی کے علاقے میں عرب جزیرہ نما میں القاعدہ کے مقامی ونگ انصار الشریعہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

حملے میں القاعدہ کے تین ارکان مارے گئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعدڈرون طیارے علاقے میں مسلسل پروازیں کرتے رہے۔اگست میں یمن کے مشرقی صوبہ حیدراموت میں آخری ڈرون حملے میں تین القاعدہ کے مشتبہ ارکان مارے گئے تھے ۔اپریل میں ڈرون حملوں کے ایک سلسلے میں جنوبی اور وسطی صوبوں میں تقریبا 65 عسکریت پسند مارے گئے تھے ۔