نئی نسل کو پولیو سے پاک ماحول فراہم کریں گے،انسداد پولیو کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، شہبازشریف،قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والی انسداد پولیو ٹیموں کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے ،پولیو ورکرز سے ناروا سلوک برداشت نہیں ،عوام میں انسداد پولیو کے حوالے سے آگاہی کے لئے سیمینارز ، بحث و مباحثے اورمذاکروں کا اہتمام کیا جائے،چیف سیکرٹری کی سربراہی میں انسداد پولیو کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل،کمیٹی ہر ماہ دو بار جبکہ میں ایک بار اجلاس کی صدارت کروں گا ،انسداد پولیو کی خصوصی مہم مسلسل جاری رہنی چاہیے،پنجاب میں پولیو وائرس کے خاتمے کے لئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے،وزیراعلیٰ کا انسداد پولیو کے حوالے سے اجلاس سے خطاب

اتوار 26 اکتوبر 2014 08:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ نئی نسل کو پولیو سے پاک ماحول فراہم کریں گے -انسداد پولیوکے لئے عزم اور جذبے سے کام کیا جارہا ہے -پولیو جیسے موذی مرض کے خاتمے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آ گے بڑھ کر تعمیری کردار ادا کرناہوگا - قوم کے نونہالوں کو موذی مرض سے محفوظ بنانے والی انسداد پولیو ٹیموں سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا-انسداد پولیو ٹیموں کو ہر صورت مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے اور اس مقصد کے لئے جامع میکنزم تیار کیا جائے-انسداد پولیو کے حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا، تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں،وہ یہاں انسداد پولیو کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے-سیکرٹری صحت نے انسداد پولیو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی- وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل تارڑ، فوکل پرسن انسداد پولیو سیل برائے وزیراعظم عائشہ رضا فاروق، مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق، پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت خواجہ عمران نذیر، ایم پی اے ڈاکٹر نادیہ عزیز، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، سیکرٹری صحت، کمشنر لاہور ڈویژن ، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹر کیتھ فیلڈن(Dr.Keith Feldan )، یونیسیف کے نمائندے ڈاکٹر الطاف بوسن(Dr.Altaf Bosan ) اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی،

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں پولیو وائر س کے خاتمے کیلئے ہر ضروری قدم ا ٹھا جائے -انسداد پولیو کی خصوصی مہم مسلسل جاری رہنی چاہیے- سرویلنس سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے ، داخلی اورخارجی راستوں پر خصوصی توجہ دی جائے - وزیراعلیٰ نے چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈینگی کی طرز پر پولیو کا بھی ڈیش بورڈ تیار کیا جائے - وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں انسداد پولیو کے حوالے سے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی ہر ماہ دوبار اجلاس مرتب کرے گی جبکہ ہر ماہ ایک بار اجلاس کی صدارت میں خود کروں گا -انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو کے حوالے سے تمام ا قدامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا - انسداد پولیو کے حوالے سے مستندڈیٹا اکٹھا کیا جائے-عوام میں انسداد پولیو کے حوالے سے آگاہی کیلئے سیمینارز، بحث و مباحثے اورمذاکرے کرائے جائیں-تمام متعلقہ ادارے بہترین کوآرڈینیشن کے تحت اپنے فرائض سر انجام دیں �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :