برازیل میں صدارتی انتخابات ،سٹار فٹبالرنیمار کا اپوزیشن امیدوار جر ایسیو نیوس کی حمایت کا اعلان

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:06

ساؤپالو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)برازیلین فٹبال کے معروف کھلاڑی نیمار نے رواں اختتام ہفتہ پر ہونے والے انتخابات سے صرف تین روز قبل جمعرات کے روز صدارتی چیلنجر ایسیو نیوس کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔نیمار،برازیل کی قومی ٹیم کی انتہائی معروف کپتان ہیں،کا کہنا تھا کہ وہ بائیں بازو کی نبردآزما ڈلما روسیف کے مقابلے میں نیوس کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ مرکزیت پسند دائیں بازو کے امیدوار برازیل کیلئے بہترین انتخاب ہیں۔

22سالہ ارب پتی بارسلونا کے سٹار کھلاڑی نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں امیدوار نیوس کی حمایت کروں گا کیونکہ میں برازیل کیلئے ان کی تجاویز سے اتفاق کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے خاندان کے ساتھ صلاح مشورے اور سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیوس کیلئے حمایت حاصل کرنے کیلئے عوام میں جائیں گے۔

(جاری ہے)

سٹرائیکر کا کہنا تھا کہ نیوس کیلئے حمایت کے اعلان کے باوجود وہ اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں جو کوئی بھی جیتے گا اس کی حمایت کریں گے لیکن یقیناً اتوار کو جو بھی نتائج سامنے آئیں میں اپنے ملک اور عوام کی جانب سے منتخب ہونے والے اپنے صدر کی حمایت کروں گا۔

جمعرات کے روز جاری ہونے والے دو سروے پولز کے مطابق روسیف کو اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل ہوگی۔پولز کے مطابق برازیلن صدر کو نیوس کیخلاف انتخابات میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے،جنہیں اس سے قبل کانٹے کے مقابلے کے طور پر دیکھا جارہا تھا۔سروے کرنے والی کمپنی ڈیٹا فولہا کے مطابق روسیف کو 53فیصد جبکہ نیوس کو 47فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ایک اور سرکردہ سروے کرنے والی کمپنی آئی بوپ نے نبردآزما صدر کو54فیصد اور چیلنجر کو46فیصد ووٹ دئیے ہیں،دونوں صورتوں میں امیدواروں کے درمیان فرق زیادہ تھا،اس میں غلطی کی گنجائش دو فیصد پوائنٹ رکھی گئی ہے۔