نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 2 اسرائیلی خواتین سمیت 14 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:16

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء) نیپال میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 2 اسرائیلی خواتین سمیت 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدقسمت مسافر بس دارالحکومت کھٹمنڈو سے ضلع رسوا جارہی تھی کہ 200 میٹرگہر ی کھائی میں جاگری ۔

(جاری ہے)

بس میں 100 کے قریب مسافر سوار تھے جس میں زیادہ تر مقامی افراد ہیں جو دیوالی کے تہوار میں شرکت کے بعد دارالحکومت کھٹمنڈوسے واپس آرہے تھے ۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں چار اسرائیلی باشندے بھی شامل ہیں۔حکام کا کہناہے کہ حادثے کے فوری بعد امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش نا ک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔نیپال میں سڑکوں اور گاڑیوں کی خستہ حالی اور ڈرائیوروں کی لاپروائی کے باعث زیادہ تر حادثات پیش آتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :