سعد رفیق اور مسلم لیگ سندھ کے عہدیداروں کی وزیراعظم سے ملاقات،پارٹی سے متعلق امور سمیت دیگر مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

اتوار 26 اکتوبر 2014 08:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)وزیر اعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں کی ملاقات۔ ملاقات میں پارٹی سے متعلق امور سمیت دیگر مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز وزیر اعظم ہاؤس میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت مسلم لیگ (ن) سندھ کے عہدیداروں نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں سندھ کے صدر نہال ہاشمی ،شاہ محمد شاہ،سلیم ضیاء شامل تھے۔ملاقات میں سندھ میں پارٹ کو منظم اور ملک کی دیگر مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :