یونس خان سب سے زیاد ہ سنچریاں بنانے والے پاکستانی پلیئر بن گئے ،26سنچریاں بنا کر ون ڈے سکواڈ میں شامل نہ کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے ناقدین کے منہ بھی بند کردیئے ، دبئی میں پہلے ٹیسٹ کی پہلی اور دوسری اننگز میں سنچری سکور کرکے انضمام الحق کا سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا ، ایک ٹیسٹ میں مسلسل 2سنچریاں بنانے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کرلیا ، احمد شہزاد نے بھی دوسری اننگز میں جارحانہ کیریئر کی دوسری سنچری سکور کرکے آسٹریلیا کیلئے 438رنز کے بڑے ٹوٹل میں نمایاں کردار ادا کیا

اتوار 26 اکتوبر 2014 08:50

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی یونس خان سب سے زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے پاکستانی بن گئے مسلسل دو سنچریاں بنانے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دوسری اننگز میں 103 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 26 سنچریاں ہوگئی ہیں اور انہوں نے انضمام الحق کا ریکارڈ توڑ دیا ہے انضمام الحق نے 25 سنچریاں بنائی تھیں یونس خان ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں دو سنچریاں بنانے والے ساتویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

جبکہ اوپنراحمدشہزاد نے بھی شاندار سنچری سکور کرکے اپنے کیریئر کی دوسری سنچری سکور کردی ، آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی،دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز قومی اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد بھرپور فارم میں دکھائی دیئے،شہزاد نے کینگروزبالرزکیخلاف گراؤنڈ کے چاروں جانب شاندار اسٹروک کھیلے ،احمد شہزاد نے دو چھکے اور آٹھ چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی دوسری سنچری اسکور کی،چھ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے شہزاد کی رواں برس یہ دوسری سنچری ہے، انہوں نے جنوری میں سری لنکاکے خلاف ڈیبیو سنچری اسکور کی تھی۔

(جاری ہے)

یونس خان کی سنچری مکمل ہوتے ہی پاکستان نے 288 رنز پر اپنی اننگز ڈکلیئر کردی اور آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے 438 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے تجربہ کار بلے بازیونس خان آسٹریلیا کیخلاف40سال کے بعد دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز دبئی ٹیسٹ میں حاصل کیا ۔ یونس خان نے ٹیسٹ کی دو نوں اننگز میں سنچریاں سکور کیں،یونس خان نے پہلی اننگز میں 106اور دوسری اننگز میں 103ناٹ آؤٹ سکورکئے ۔آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ کرکٹ میں نیوزی لینڈ کے بلے باز گلین ٹرنر نے8مارچ 1974ء میں کرائسٹ چرچ کے مقام پر آسٹریلیا کیخلاف دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کی تھیں ۔انہوں نے پہلی اننگز میں 101اور دوسری اننگز میں 110رنز بنائے تھے۔

متعلقہ عنوان :