تیز چلنے والے میٹروں سے متعلق کوئی ثبوت نہیں ملا،وزیراعظم انسپکشن کمیشن

اتوار 26 اکتوبر 2014 08:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن سے متعلق میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز چلنے والے میٹروں سے متعلق ابھی تک کوئی ثبوت نہیں ملا،تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ان الزامات کی سختی سے تردید کی ہے،وزیراعظم کے انسپکشن کمیشن کے ترجمان نے تصحیح کی ہے کہ صارفین کی شکایتوں پر مناسب ایکشن لیا گیا ہے اور معاملے کی انکوائری کی گئی ہے،اس سلسلے میں تین آزاد آڈیٹر زائد بلوں کے معاملے کے ساتھ ان معاملات کی بھی انکوائری کر رہے ہیں اور وہ اس ماہ کے آخر میں وزیراعظم کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :