ایدھی سینٹر ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار ،ملزم سے غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد،تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

اتوار 26 اکتوبر 2014 08:58

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء)پولیس نے ایدھی سینٹر ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد۔تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق چند روز قبل عبد الستار ایدھی سنٹر سے نامعلوم افراد نے ڈکیتی کے دوران کروڑوں روپے کی رقم لو ٹ لی تھی جس کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کورنگی کے علاقے زمان آباد میں چھاپہ مارا اور ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم مظہر عرف اکو کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی سمیت دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا اور ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔

ملزم1996 ء سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہے اور متعدد بار جیل میں جا چکا ہے ۔پولیس نے ڈکیتی میں ملوث دیگر چھ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے۔

متعلقہ عنوان :