اسٹیٹ بینک نے سٹوڈنٹ لون سکیم کے تحت 1072طلبہ و طالبات کیلئے 17کروڑ 35لاکھ 70ہزار بلا سود قرضے کی منظوری دیدی، سکیم کے تحت ہر طالب علم کو ایک لاکھ 62ہزار تک قرضہ ملے گا ، پنجاب کے 677، خیبرپختونخواہ کے 256، سندھ کے 139، آزاد کشمیر کے11 اور بلوچستان کے صرف3 طلبہ و طالبات کو گریجوایشن ،پوسٹ گریجوایشن، ایم فل، پی ایچ ڈی کی تعلیم کیلئے قرضہ ملے گا

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سٹوڈنٹ لون سکیم کے تحت 1072طلبہ و طالبات کیلئے 17کروڑ 35لاکھ 70ہزار روپے بلا سود قرضے کی منظوری دے دی، سکیم کے تحت ایک طالب علم کو ایک لاکھ 62ہزار روپے تک قرضہ دیا جائے گا ، پنجاب کے 677، خیبرپختونخواہ کے 256، سندھ کے 139، آزاد کشمیر کے11 اور بلوچستان کے صرف3 طلبہ و طالبات کو سرکاری یونیورسٹیوں و کالجوں میں گریجوایشن ،پوسٹ گریجوایٹ، ایم فل، پی ایچ ڈی کی تعلیم جاری رکھنے کیلئے قرضہ ملے گا۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری بیان کے مطابق مرکزی بینک کی اپیکس کمیٹی نے 1072 طلبہ و طالبات کیلئے سٹوڈنٹ لون سکیم کے تحت 17 کروڑ 35لاکھ 70ہزار روپے قرضہ جاری کرنے کی منظوری دی جبکہ بلاسود قرضہ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی فہرست معہ کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر اسٹیٹ بینک کی ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی ہے، جس کے تحت صوبہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے677 طلبہ و طالبات، خیبرپختونخواہ کے 256، صوبہ پنجاب کے 139، آزاد کشمیر کے 11جبکہ بلوچستان کے تعلیمی اداروں کے صرف تین طلبہ و طالبات کو ایک لاکھ 62ہزار روپے تک بلاسود قرضہ ملے گا۔ مذکورہ قرضہ سکیم صرف گریجوایشن، پوسٹ گریجوایٹ، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے سٹوڈنٹس کیلئے ہے۔