افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور جھڑپوں میں 41 طالبان جنگجو ہلاک ، 55 زخمی

اتوار 26 اکتوبر 2014 09:13

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26اکتوبر۔2014ء) افغان نیشنل سیکورٹی فورسز کے آپریشن اور جھڑپوں میں 41 طالبان جنگجو ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ۔ہفتہ کو افغان میڈیاکے مطابق وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ افغان نیشنل پولیس نے افغان نیشنل آرمی اورانٹیلی جنس کے ساتھ مشترکہ طور پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف صوبوں میں آپریشن کیے جس میں 37 جنگجو مارے گئے جبکہ 55 زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

بیا ن میں مزید کہا گیا ہے کہ آپریشن صوبہ فرح ،لوگر،لغمان،پروان،ننگرہاراور غزنی میں کیا گیا ۔وزارت داخلہ کاکہناہے کہ طالبان کو لغمان اور فرح میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اس دوران ایک جنگجو کو گرفتاربھی کرلیا گیا جبکہ سیکورٹی فورسز نے مختلف اقسام کے ہتھیار اور بارودی مواد بھی قبضے میں لے لیا۔دوسری جانب مشرقی صوبہ ننگرہار میں افغان پولیس کی چیک پوسٹ پر حملے کے بعد جھڑپ کے دوران چار جنگجو مارے گئے جبکہ 2 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال کا کہنا ہے کہ جھڑپ ضلع لالپور کے علاقے میں پولیس چیک پوسٹ پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :